نعت شریف |
اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی |
جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی |
تم سا تو حسین آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی |
یہ شان لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی |
اے ظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے |
سرکار کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی |
اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے رمیں کو |
افلاک پہ تو گنبد خضریٰ نہیں کوئی |
ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا |
اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی |
وہ آنکھ جو روتی ہے غم عشق نبی میں |
اس آنکھ سے روپوش تو جلوہ نہیں کوئی |
سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا |
یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی |
0 Comments