Header Ads Widget

نعت شریف

رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمد کے شہر میں

ہر اک بھر رہا ہے یہاں دامن مراد
مخلوق آ رہی ہے محمد کے شہر میں

آتے ہیں بخشوانے گناہوں کو گناہ گاروں
قسمت بدل رہی ہے محمد کے شہر میں

ایسا لگا کہ سامنے خود آ گئے حضور
اک نعت جب پڑھی ہے محمد کے شہر میں

دولت سکوں کی ہر جگہ ہم ڈھونڈتے رہے
آخر یہ مل گئی ہے محمد کے شہر میں

رخ ہر بشر ہے سوئے مدینہ کیے ہوئے
دنیا سما گئی ہے محمد کے شہر میں

روشن ہیں جس کے نور سے دونوں جہاں ریاض
ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں

Post a Comment

0 Comments