Header Ads Widget

نعت شریف


میری جھولی کو بھر دے اے خدا صدقے محمد کے
گنہاگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

ہمارے حال پہ داتا کرم اپنا صدا رکھنا
تو ہی شیطان سے ایمان والوں کو بچا رکھنا
ہر اک طوفان میں دینا آسرا صدقے محمد کے
گنہاگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

سمجھتی ہے یہ دنیا اپنا ہم ایمان دے دیں گے
مگر ایمان کی خاطر ہم اپنی جان دے دیں گے
ہمیں اس آزمائش سے بچا صدقے محمد کے
گنہاگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

تیری رحمتوں کو رو رو کر ہم آےَ مالک جگہ دیں گے
یہ پردے آسمانوں کے ہم دعاوَں سے گرا دیں گے
ہمیں نورِ خدا سے پھر ملا صدقے محمد کے
گنہاگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

جہاں میں بے سہاروں کو فقط تیرا سہارا ہے
نہیں ہے کوئی بھی اپنا بس اک تو ہی ہمارا ہے
جو بچھڑے ہیں انہیں تو پھر ملا صدقے محمد کے
گنہاگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

میری کشتی تو طوفان میں کنارے پر لگا دینا
میرے مولا میری ساری خطاوَں کو بھلا دینا
میرے سوئے نصیبوں کو جگا صدقے محمد کے

Post a Comment

0 Comments