سلطانِ کربلا |
سلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو |
جانِ مصطفٰی کو ہمارا سلام ہو |
عباسِ نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور |
اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو |
اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہوئے شہید |
ہمشکل مصطفٰی کو ہمارا سلام ہو |
بھائی بھتیجے بھانجے سب ہو گئے نثار |
ہر لالِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو |
اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں |
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو |
ہو کر شہید قوم کی کشتی تیرا گئے |
امتِ کے ناخدا کو ہمارا سلام ہو |
ناصر ولائےِ شاہ میں کہتا ہے بار بار |
مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو |
0 Comments