نعت رسول مقبول |
یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی |
تصویر کمال محبت تنویر جمال خدائی |
تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی |
اس گرد سفر میں گم ہے جبرئیل امیں کی رسائی |
تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پہ قرباں |
یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی |
ما اجملک تیری صورت ما احسنک تیری سیرت |
ما اکملک تیری عظمت تیری ذات میں گم ہے خدائی |
تو رئیس روز شفاعت تو امیر لطف و عنایت |
ہے ادیب کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی |
0 Comments