Header Ads Widget

نعت شریف


شاہ مدینہ شاہ مدینہ 
یثرب کے والی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ 

تیرے لئے ہی دنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تو اگر نہ ہوتا دنیا تھی خالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی 

جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر اک شے نقشِ خیالی
 سارے نبی تیرے در کے سوالی

تو نے جہاں کی محفل سجائی
تاریکیوں میں شمع جلائی 
کاندھے پہ تیرے کملی ہے کالی
سارے نبی تیرے در کہ سوالی

مزہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ اپنی امت کی خستہ خالی
سارے نبی تیرے در کہ سوالی

ہے نور تیرا شمس و قمر میں 
تیرے لبوں کی لالی سحر میں
پھولوں نے تیری خوشبو چرا لی
سارے نبی تیرے در کہ سوالی

کعبہ کا کعبہ تیرا ہی گھر ہے
تیرے کرم پہ سب کی نظر ہے
دکھلا دے ہم کو دربارِ عالی 
سارے نبی تیرے در کہ سوالی

ہیں آپ دکھیوں کہ آقا سہارے
تاجِ شفاء عطاء ہے سر پہ تمہارے
ہم کو عطاء ہو روضے کی جالی 
سارے نبی تیرے در کہ سوالی

Post a Comment

0 Comments