نعت
شریف
|
|
سوئے طیبہ جانے والو
مجھے چھوڑ کر نہ جانا |
میری آنکھوں کو دکھا
شاہ دین کا آستانہ |
سوئے
طیبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
ہیں وہ جالیاں سنہری
میری حسرتوں محور |
وہ سہارا مجھ کو دیں
گے جو ہیں خاص رب کے دلبر |
مجھے پہنچ کر مدینے
نہیں لوٹ کر ہے آنا |
سوئے طیبہ جانے والو
مجھے چھوڑ کر نہ جانا |
|
میں تڑپ رہا ہوں میری
بے بسی تو دیکھو |
میں اسیر رنج و غم ہوں
میری بے کلی تو دیکھو |
ذرا روضہ نبی کا مجھے
راستہ دکھانا |
سوئے طیبہ جانے والو
مجھے چھوڑ کر نہ جانا |
|
در مصطفی پہ میری جب
حاضری لگے گی |
مجھے پھر کرم سے ان کے
نئی زندگی ملے گی |
میرے لب پہ رات دن ہو
شاہ بطخہ ترانہ |
سوئے طیبہ جانے والو
مجھے چھوڑ کر نہ جانا |
|
کوئی کل کے ایک پل کا
نہیں کچھ بھی ہے بھروسہ |
مجھے ہمسفر بنا لو
کہیں رہ نہ جاوَں تنہا |
در مسطفٰی ہے عشرت
میرا آخری ٹھکانہ |
سوئے طیبہ جانے والو
مجھے چھوڑ کر نہ جانا |
0 Comments