محبت اور بڑھتی ہے |
محبت میں آزمانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
چوٹ کھا کر مُسکرانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
کیسے بتایئں اُسے وہ جو ہم سے آشنا ہی نہیں |
دیکھ کر چہرہ چھپانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
جانتے ہوےَ بھی اجنبی کی طرح پیش آتے ہیں |
شاید جانتے نہیں حقیقت چھپانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
کہیں نا اب چین پاےَ بے قراری بڑھتی جاےَ |
کسی کے یوں بے قرار رہنے سے محبت اور بڑھتی ہے |
دیوانہ اپنا بنا کر اب مجھ سے انجان ہے |
انتظار دے کر جلانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
کاش جان جائیں وہ اس حقیقت کو |
بے وجہ کسی کو ستانے سے محبت اور بڑھتی ہے |
خیالوں میں کھوےَ رہتے ہیں شاید اب بھی نا آشنا ہیں |
خوابوں میں کسی کے آنے سے محبت اور بڑھتی ہے |
شاعر: سید ذوالفقار حیدرhttp://hamariweb.com/poetries/Poetry.aspx?id=87169 |
0 Comments