Header Ads Widget

نعت شریف


لکھ رہا ہوں نعت سرور سبز گنبد دیکھ کر
کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر

ہے مقدر یاوری پر سبز گنبد دیکھ کر
پھر نہ کیوں جھومے ثناء گر سبز گنبد دیکھ کر

مسجدِ نبوی پہ پہنچے مرحبا صلیِ علیٰ
ہو گیا جاری زبان پر سبز گنبد دیکھ کر

آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبی 
آپ کا ادنی ثناء گر سبز گنبد دیکھ کر 

دھوپ روزانہ مدینہ چومتی ہے جھوم کر
اور لپٹ جاتی ہے جا کر سبز گنبد دیکھ کر

اے عطار  تجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا
جان کر دیتے نچھاور سبز گنبد دیکھ کر

Post a Comment

0 Comments