Header Ads Widget

نعت رسول مقبول 


اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا

اے نور خدا آ کر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آ جانا
اے پردہ نشین دل کے پردوں میں رہا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا

میں قبر اندھیری میں گھبراوَں گا جب تنہا
امداد کو میری تم آ جانا ذرا شاہا
روشن میری تربت کو اے نور خدا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا

مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رسوا ء زمانہ ہوں دوزخ سے بچا لینا
منظور دعا میری اے حبیب خدا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا

چہرے سے ضیاء پائی سب چاند ستاروں نے
اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا

Post a Comment

0 Comments