Header Ads Widget

دھوکا دہی اور اس کی وفاداری


دھوکا دہی ایک بہت ہی معیوب عمل ہے جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور لوگ خود کو پہلے سے بھی زیادہ تہزیب یافتہ محسوس کر رہے ہیں ویسے دھوکا دہی کا درخت بھی پروان چڑھ رہا ہے اور ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے
 

ہر گزرتے دن ساتھ دھوکا دہی کے نت نئے طریقے دریافت کیے جا رہے ہیں اور لوگ ان کا استعمال بے دریغ اپنے روز مرہ کی زندگیوں میں عمل میں لائے ہوئے ہیں نہ ہی رشتوں کی مضبوطی نہ ہی انسانیت اور مزہبوں کی تعلیمات اس عمل کے تدارک میں گراں قدر افادیت دکھا پا رہے ہیں کیونکہ لوگوں میں مفاد پرستی کی روش ایک خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور عقائد کی عدم پختگی اور جزا سزا کی حقیقت سے روگردانی معاشرے میں اس کی لگام کو اور ڈھیل دے رہے ہیں

 ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں کسی بھی طرح کے ہتھکنڈے کو بروئے کار لانے میں کسی بھی قسم کی پس و پیش محسوس نہیں کر رہا دھوکا دہی معیوب اور نا پسندیدہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی وفا داری کا ثبوت بھی دیتا ہے جب آپ کسی کو دھوکا دیتے ہیں تو یہ بہت جلدی دوبارہ آپ کی طرف لوٹے گا اور جس جگہ پر آپ آج کھڑے ہیں کل اس جگہ پر کوئی اور ہو گا اور متاثرا شخحص کے روپ میں آپ خود ہو گے شاید تب آپ کو اپنے کیے ہوئے ثفاک عوامل اور دوسروں کی زندگیوں پر ان کے اثرات کا ادراک ہو گا کیوں کے آج آپ خود اس اذیت سے گزر رہے ہوں گے
 

اس حقیقت کو تو تقریبا سبھی مانتے ہیں کہ جو آج بوئیں گے کل کو وہی کاٹنا ہو گا آج کسی کی سادگی یا معصومیت سے فائدہ اٹھا کر اسے دھوکا دیں گے تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا کیا ہوا عمل ہمارے تعاقب میں ہمیں دبوچ لے گا رشتوں کی اپنائیت اور صداقت و امانت کے وصف جو اپنی حثیت میں بہت اہمیت رکھتے ہیں دھوکا دہی کا شکار ہو کر آپ کی ذات کو معاشرے میں ایک بد نما داغ کی چلتی پھرتی تصویر بنا دیتے ہیں

اب یہ ہم پر ہے کہ لوگوں کی نظروں میں چھپی حقیقت پڑھیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں یا ایسے ہی خود کو دھوکے میں رکھے ہوئے ذلیل و خواری کی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت بھی برباد کریں

مصنف: سید ذوالفقار حیدر

http://hamariweb.com/articles/111858 

Post a Comment

0 Comments