Header Ads Widget

دور حاضر میں درپیش مسائل میں نمایاں مسئلہ اور اس کا تدارک

 


آج کل ہر کوئی چاہے اس کا تعلق کسی بھی براعظم سے ہو کسی بھی ملک کا شہری ہو ایک مشترکہ مسئلہ جیسا کہ بالوں کا گرنا گنجا پن وقت سے پہلے سفید ہونا کے زیر اثر ہے اور چاہے وہ مرد ہو یا خواتین اپنی بساط اور وسائل کے مطابق مختلف برینڈ کے شیمپو ہیر کریم اور صابن وغیرہ استعمال کرنے کے باوجود پریشانی سے دوچار ہیں اور جو حضرات گنجا پن کا شکار ہو چکے ہیں انہیں اپنی یہ خامی چھپانے کے لئے وگ کا سہارا لینا پڑتاہے

جیسا کہ کو ئی بھی اس حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتا ہے کہ بال انسان کی خوبصورتی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور خوبصورت بال آپ کی شخصیت کو جاذب نظر اور پر کشش بناتے ہیں جس کا ہر کوئی خواہش مند ہوتا ہے خصوصا خواتین کے حسن میں اچھے اور گھنے بال چار چاند لگا دیتے ہیں اسی بنا پر اس کو برقرار رکھنے کے لئے پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے

بال گرنے یا سر کی جلد کی خشکی کی وجہ سے بالوں کی جڑوں کا کمزور ہونا آج کل ہر کہیں دیکھا جا سکتا ہے اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں

امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹالوجی کی حالیہ تحقیق کے مطابق بالوں کا گرنا موروثی بھی ہو سکتا ہے جسے سائنٹیفک زبان میں انیڈروجینیٹک ایلوپیشیا کہتے ہیں مزید براں بالوں کا گرنا ہارمونز کی تبدیلی اور مختلف ایلوپیتھک ادویات کے ضمنی اثرات بھی بالوں کے کمزور ہونے نتیجتا گنجا پن کا سبب بنتے ہیں

ایک امریکن تحقیقی جریدے جرنل آف ڈرمیٹولوجی نے پیاز کے رس کو بالوں کے مسائل پر قابو پانے کے لئے بہت موثر نعمت کے طور پر متعارف کرایا ہے جس کے کچھ بھی سائیڈ افیکٹ نہیں اور افادیت ایسی کہ بغیر مہنگے مہنگے شیمپوز اور کریمز کے بالوں کی عمر بڑھانے میں اور اور خوبصورتی میں اضافے کو یقینی قرار دیا ہے

 جو خواتین و حضرات پیاز سے الرجک ہیں وہ اس کے استعمال سے گریزاں کریں کیونکہ اصل چیز اس کے استعمال کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے اس کے علاوہ اگر پیاز کی بو سے آپ الجھن محسوس کر رہے ہوں تو اس میں لیموں کا رس اور عرق گلاب استعمال کر سکتے ہیں

تو دیر کس بات کی پیاز کی موجودگی تو ہر گھر میں رہتی ہی ہے بس اسے کھانے میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کا رس دن میں دو سے تین بار استعمال کیجئے اور بالوں کے گرنے کو روکنے کے ساتھ ساتھ آپ نئے بالوں کی آمد بھی وٹنس کر پائیں گے

 

مصنف: سید ذوالفقار حیدر

Post a Comment

0 Comments